پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ہی احتساب عدالت میں بھی سابق وزیراعظم کی وکالت کریں گے

muhammad ali محمد علی پیر 25 ستمبر 2017 19:06

پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ہی احتساب عدالت میں بھی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) خواجہ حارث احتساب عدالت میں نوازشریف کی وکالت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ہی احتساب عدالت میں بھی سابق وزیراعظم کی وکالت کریں گے۔

(جاری ہے)

نوازشریف سےنیب ریفرنس کےمتعلق خواجہ حارث ملاقات کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے مشاورت میں پرویز رشید، چودھری نثار اور سیف الرحمان، آصف کرمانی بھی شریک ہوئے۔