نوازشریف کی واپسی سےانتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کوسانپ سونگھ گیا، پرویزرشید

انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے،حقیقی سیاسی قوتوں کوکسی بھی سازش سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 18:55

نوازشریف کی واپسی سےانتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کوسانپ سونگھ گیا، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کوسانپ سونگھ گیا،انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے،حقیقی سیاسی قوتوں کوکسی بھی سازش سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بات کوان کی جماعت والے سنجیدہ نہیں لیتے۔عمران خان کاخیال تھا کہ نوازشریف اب نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔ تاہم نوازشریف کی واپسی سے انتخابات کامطالبہ کرنے والوں کوسانپ سونگھ گیا۔سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ حقیقی سیاسی قوتوں کوکسی بھی سازش سے نہیں ہٹایاجاسکتا۔