کوئٹہ،ڈسٹرکٹ سیشن نے 142کلو منشیات کی برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

پیر 25 ستمبر 2017 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کرنے والی ٹوڈی گاڑی بحق سرکار ضبط کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم ثناء اللہ سال 2015ء میں کچلاک پولیس کے ہاتھوں اس وقت پکڑا کیا گیا تھا جب وہ ٹوڈی گاڑی میں 142کلو گرام چرس اسمگل کرنے کیلئے جارہاتھا ان کے ہمراہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص عبدالقدیم کو بھی حراست لیکر چالان عدالت ہذاء میں پیش کیا گیا تھا گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان ثناء للہ کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو6ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی ۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دوسرے گرفتار ملزم عبدالقدیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کے احکامات دے دئیے بلکہ منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی کو بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :