ساہیوال،کولڈ سٹور سے نامعلوم افراد 15 سالہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار، ملازم بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث جاں بحق

پیر 25 ستمبر 2017 19:08

ساہیوال،کولڈ سٹور سے نامعلوم افراد 15 سالہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) بنیادی ہیلتھ سنٹر چک 185/9-L میں ایک کولڈ سٹوریج کے افراد 15 سالہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے لڑکا ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا پولیس ڈیرہ رحیم نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سوِل ہسپتال بھجوا دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایک کولڈ سٹور سے نامعلوم افراد ایک نامعلوم 15 سالہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جب اُسے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں لایا گیا تو اُس وقت ایک ڈسپنر موجود تھا جو کہ اُس کا علاج نہ کر سکا وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا اور وہ دم توڑ گیا رسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچی مگر طبی امداد ملنے سے پہلے ہی لڑکا مر چکا تھا پولیس اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے