اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر کے 8افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پیر 25 ستمبر 2017 19:08

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت بھاری مقدار میں چرس شراب اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر کے آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش محمدسرور عرف سلطان راہی ولد محمداقبال سے چرس1130گرام، محمدعارف ولد قربان سے شراب دیسی20لیٹر،جاوید ولد مسکین احمد سے شراب دیسی15لیٹر ، غلام حسین ولد غلام نبی سے شراب دیسی20لیٹر، محمدمنشاء ولد نو رمحمدسے شراب دیسی25لیٹر،طیب ولد فلک شیر سے پسٹل30بور، محمدبشیر ولد سراج دین سے پسٹل30بو اور، عامر سہیل ولد سردارا کرم سے پسٹل30بوربر آمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :