جمعیت علمائے اسلام (ف)باجوڑ نے الیکشن2018ء کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

مولانا عبدالرشید حلقہ این ای44 اور مفتی سلطان محمد حلقہ این ای43کیلئے نامزد

پیر 25 ستمبر 2017 19:00

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)باجوڑ نے الیکشن2018ء کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا، مولانا عبدالرشید حلقہ این ای44جبکہ مفتی سلطان محمد حلقہ این ای43کیلئے نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑایجنسی کے مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن 2018ئء کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیاگیا۔

(جاری ہے)

امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حلقہ این ای44کیلئے آمیر جے یو آئی (ف) مولانا عبدالرشید بھاری اکثریت سے نامزد ہوئے جبکہ حاجی سید بادشاہ دوسرے اور احمد زیب خان ایڈوکیٹ تیسرے نمبر پر نامزد ہوئے۔ حلقہ این ای43کیلئے مفتی سلطان محمد امیدوارنامزد ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پرمفتی بشیر نامزد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :