ججزنظربندی کیس:پرویزمشرف کیخلاف استغاثہ کےآخری گواہ کرنل(ر)انعام الرحیم کابیان ریکارڈ

ججزکی نظربندی میں کورکمانڈرزکی مرضی شامل نہ تھی،ایمرجنسی کانفاذ ذاتی فیصلہ تھا،تین نومبرکی ایمرجنسی میں مشرف نے وردی کا غلط استعمال کیا،انسداددہشتگردی عدالت میں بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 18:26

ججزنظربندی کیس:پرویزمشرف کیخلاف استغاثہ کےآخری گواہ کرنل(ر)انعام الرحیم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) : انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی،جس میں سابق صدرپرویزمشرف کےخلاف استغاثہ کےآخری گواہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کابیان ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت کے دوران کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے بیان ریکارڈ کروایا کہ ججز کی نظربندی میں کور کمانڈرز کی مرضی شامل نہ تھی۔ ایمرجنسی کےنفاذ اورججزنظربندی کافیصلہ پرویزمشرف کاذاتی فیصلہ تھا۔ تین نومبر کی ایمرجنسی میں پرویز مشرف نے وردی کا غلط استعمال کیا۔انعام الرحیم نے اپنے بیان میں مزید عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف نے افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :