صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور آمد، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

پیر 25 ستمبر 2017 18:49

صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور آمد، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور آمد پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے بتایاگیا ہے کہ صدر پاکستان جیسے ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو انہیں سخت سیکورٹی کے حصار میں گورنر ہائوس لے جایا گیا جہاں سے وہ نیوی وار کالج میں منعقدہ میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ میں شرکت کیلئے والٹن ائیر پورٹ پہنچے صدر مملکت والٹن ائیر پورٹ آمد کے موقع پر ان کے روٹس پر آنے والی تمام گلیوں کو قناتیں لگا کر بند کر دیاگیا جبکہ روٹ پر آنے والی تمام دکانوں کوبھی بند کر ا دیاگیا روٹ کی گلیاں اور دکانیں صدر مملکت کی واپسی تک بند رہیں۔