نواز شریف کی لندن سے واپسی : وفاقی دارالحکومت میں نئی شفاف نگران قومی حکومت کے قیام سے متعلق چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں

پیر 25 ستمبر 2017 18:49

نواز شریف کی لندن سے واپسی : وفاقی دارالحکومت میں نئی شفاف نگران قومی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نئی شفاف نگران قومی حکومت کے قیام سے متعلق چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں ہیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بنائی جانے والی متوقع قومی حکومت آئندہ تین سال تک مملکت کا نظام چلائے گی ذرائع نے اس امر کابھی انکشاف کیا ہے کہ بنائی جانے والی قومی حکومت کی قیادت جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ممکنہ طور پر کر سکتے ہیں نئی قومی حکومت کے قیام کا مقصد ملک میں بلاتفریق احتسابی عمل کا نفاذ ،صدارتی نظام کا نفاذ،الیکٹرول ریفارمز کے حوالے سے بائیو میٹرک نظام کا نفاذ ،کرپشن سے پاک عدلیہ ،احتساب کمیشن ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کاقیام ،کرپشن کا پیسہ پانامہ اور سوئس بینکوں سے واپس لانے کیلئے اقدامات بیرونی قرضوں کی ادائیگی ،سی پیک کی تکمیل ،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل ،توانائی کے بحران کا خاتمہ ،معاشی اصلاحات کا نفاذ،مالی خسارے کا خاتمہ ،امن و امان کے قیام کے حوالے سے دہشتگردی کیخلا ف ضرب عضب اور ردالفساد کی آخری قسط،انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بہتری شامل ہیں ذرائع نے اس امر کا بھی انکشاف ہے کہ اس مقاصد کے حصول کیلئے قومی حکومت میں نئے چہرے ،ٹیکنوکریٹ ،بہترین دماغ اور جدید سوچ کے حامل افراد کوبروئے کار لایا جائیگا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رخصتی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جبکہ سٹیبلشمنٹ فیصلہ کر چکی ہے کہ نظام کی اورہالنگ کیلئے ملکی نظام کی نئے سرے سے تعمیر کی جائیگی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قومی حکومت کی توثیق موجودہ پارلیمنٹ دیگی اور اقتدار اگلے تین سال کیلئے قومی حکومت کے سپرد کر دیا جائیگا جبکہ آئینی ماہرین اس ممکنہ ڈویلپمنٹ پر ملے جلے ردعمل کااظہار کر رہے ہیں بعض آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کیلئے قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے جبکہ بعض ماہرین کے نزدیک یہ جمہوری نظام کی خود کشی ہوگی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیبلشمنٹ قومی حکومت کے قیام کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کر چکی ہے ۔


متعلقہ عنوان :