Live Updates

عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

بنی گالہ اراضی ابتدائی2 اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائی، ٹیکس گوشواروں میں 65 لاکھ کی رقم جمائمہ کو بطور تحفہ ظاہر کی، میاں بیوی کے درمیان ادائیگی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں ہوتا، عمران خان

پیر 25 ستمبر 2017 18:49

عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی نااہلی سے متعلق کیس میں منی ٹریل کی اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ہیں، پیر کے روز جمع کرائی گئی دستاویز کے علاوہ متفرق درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ہے، بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائی ہیں، ٹیکس گوشواروں میں 65 لاکھ روپے کی رقم جمائمہ کو بطور تحفہ ظاہر کی، پینسٹھ لاکھ ابتدائی اور آٹھ لاکھ آخری قسط کے علاوہ تمام رقم جمائمہ نے ادا کی، میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں ہوتا، پاور آف اٹارنی میں بے نامی کا لفظ حقائق کے مطابق نہیں ، بنی گالہ اراضی روز اوّل سے جمائمہ ہی کے نام تھی، بنی گالہ اراضی کیلئے رقم بھی جمائمہ نے ہی فراہم کی تھی، لندن فلیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو پائونڈ میں فروخت ہوا، لندن فلیٹ غیر ملکی آمدن سے خریدا گیا جسے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، تمام دستیاب اصل دستاویزات پیش کر دی ہیں ، درخواست میں عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کو عمران خان کی تمام دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات