حنیف عباسی نے جہانگیر ترین نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی

جہانگیر ترین کے فرنٹ مین حاجی خان اور اللہ یار کے نجی بینک میں اکاونٹ کھولے گئے، یونائیٹیڈ شوگر مل کے شئیرز کی رقم ان اکاونٹس سے ادائیگی کی گئی، غیر قانونی طریقے سے شئیر خریدنے کی منی ٹریل ایس ای سی پی نے فراہم نہیں کی، حنیف عباسی

پیر 25 ستمبر 2017 18:49

حنیف عباسی نے جہانگیر ترین نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کے فرنٹ مین حاجی خان اور اللہ یار کے نجی بینک میں اکاونٹ کھولے گئے، فرنٹ مینوں نے یونائیٹیڈ شوگر مل کے شئیرز کی رقم ان اکاونٹس سے ادائیگی کی گئی، غیر قانونی طریقے سے شئیر خریدنے کی منی ٹریل ایس ای سی پی نے فراہم نہیں کی، جہانگیر ترین نے فرنٹ مینوں کے زریعے یونائیٹڈ شوگر ملز کے شئیر خریدے ہیں، سیکورٹی ایکسچینج کو پتہ چلنے پر جہانگیر ترین نے غیر قانونی طریقے سے کمائی ہوئی73 ملین کی رقم واپس کر دی، ایس ای سی پی نے جہانگیر ترین سے معاملے کی سیٹلمنٹ ہونے کی منظوری بھی ظاہر نہیں کی، دیکھنا ہو گا کہ جہانگیر ترین سے سیٹلمنٹ کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے دی یا مجاز اتھارٹی نے، جہانگیر ترین کی شوگر مل سے 73 ملین ایس ای سی پی کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پنجاب بینک سے دس لاکھ کا ڈرافٹ بنا کر ایس ای سی پی کو دیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرافٹ بنوانے کیلیے رقم کہاں سے آئی، جہانگیر ترین کیخلاف ایس ای سی پی کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دیا جائے، حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ جہانگیر ترین کیخلاف ایس ای سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ ، غیر قانونی شئیر خریداری کی سیٹلمنٹ منظوری، جن بینک اکاونٹس سے یہ شئیر خریدے گئے انکا اور جن بینک اکاؤنٹس سے جہانگیر ترین نے ایس ای سی پی کو ادائیگیاں کیں انکا سارا ریکارڈ بھی طلب کیا جائی۔