انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کے تعاون سے مرکز قائم کردیا ہے ،ْ

امریکا مرکز کا بہت وسیع کام ہوگا، جو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا ،ْوزیر خارجہ

پیر 25 ستمبر 2017 18:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ۔

(جاری ہے)

ریکس ٹلرسن نے سب کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی، ایٹمی عدم پھیلائو اور تجارت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے نئی درسی کتب چھاپی جارہی ہیں اور پرانی کتابوں کو واپس اٹھایا جارہا ہے جو انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہیں، مساجد کے پیش امام حضرات کی تربیت پر بھی نظر رکھی جائیگی۔

یہ مرکز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ سعودی عرب میں ایسا سینٹر بنایا جائے گا جو مسلمانوں میں شدت پسند پیغامات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز نے کام شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسند حملوں کے عوامل کو ختم کرنا ہے۔ مرکز کا بہت وسیع کام ہوگا، جو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔