محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے ،سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی

جائے‘شہبازشریف اشتعال انگیز تقاریرسخت کارروائی کی جائے ، وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائیگی‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 25 ستمبر 2017 18:32

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے اورسماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور امن عامہ کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطہ رکھیںاور پولیس ودیگر ادارے چوکس رہ کر فرائض سرانجام دیںجبکہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان محرم الحرام کے حوالے سے وضع کردہ سکیورٹی پلان پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنائے۔

انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیںاورعاشورہ محرم الحرام کے دوران پرامن فضاء کے قیام کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت اورسکیورٹی اداروں کواحسن انداز سے نبھانا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے جذبات کا فروغ قیام امن کیلئے انتہائی ضروری ہے اوراس مقصد کیلئے امن کمیٹیوں کے اراکین متحرک کرداراداکریں۔ علمائے کرام اورمشائخ عظام بھی محرم الحرام کے دوران رواداری اورتحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اپناموثر کردارادا کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن عامہ کے قیام سے بڑھ کر کوئی اورترجیح ہونہیں سکتی اورموجودہ حالات کا تقاضاہے کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پہلے سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کیے جائیںاوراس سلسلے میںتساہل یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اورضابطہ اخلاق کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،اسی طرح اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیںکی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی ادارے جانفشانی سے کام کریں اورپر امن فضاء کے قیام کیلئے تمام تر توانائیاں اورصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :