اینٹی پیپلزپارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے، ایم کیوایم کے پاس وکٹ کیلئے پچائو ہی نہیں ، سیٹ اورایڈجسمنٹ بعدکی بات ہے،تھر میں بچے مر رہے ہیں، جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ پر پانی پی رہے ہیں،

لوگوں کے پاس کھانے کو خوراک نہیں ،سندھ میں دیہی اورشہری کا کوئی فرق نہیں،پینے کیلئے صاف پانی بھی لوگوں کو میسر نہیں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اورفنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 25 ستمبر 2017 18:23

اینٹی پیپلزپارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے، ایم کیوایم کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اورفنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے کہا کہ اینٹی پیپلزپارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے، ایم کیوایم کے پاس وکٹ کے لیے پچ ہی نہیں ، سیٹ اورایڈجسمنٹ بعدکی بات ہے،تھر میں بچے مر رہے ہیں، جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ پر پانی پی رہے ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو خوراک نہیں ہے ،سندھ کے رہنے والوں میں دیہی اورشہری کا کوئی فرق نہیں،پینے کے لئے صاف پانی بھی لوگوں کو میسر نہیں۔

پیر کوپیر پگارا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ آج سیر حاصل گفتگو ہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ، ہر پاکستانی میرا بھائی ہے ، اس کی بات سنیں گے اور مانیں گے ، عوام کیلئے ہر کسی کے پاس جائیں گے ، پینے کے لئے صاف پانی بھی لوگوں کو میسر نہیں ہے ،کسی امتیاز کے بغیر تمام انسانوں کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے ، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں ، مسائل کے حل کے لئے مل کر آواز اٹھائیں گے ، ہرجگہ پریشانی ہے ، تھر میں بچے مر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مصطفی نے کہا کہ جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ پر پانی پی رہے ہیں ، ہم بغیر رنگ ونسل عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال کا ماضی میں کام کرنے کا ریکارڈ اچھا ہے ،مستقبل میں ہم لوگ ساتھ ہونگے،ہم نے ورکنگ ریلیشن شپ پربات کی ہے۔پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ پی ایس پی کیساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیاہے،ہم نے سندھ میں تفریق نہیں ڈالی،ہم ملکرعوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن جس دن اعلان کریگی ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اینٹی پیپلزپارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے،۔

اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس وکٹ کے لیے پچ ہی نہیں، سیٹ اورایڈجسمنٹ بعدکی بات ہے، پہلے تعلقات ہوں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرکوئی بات نہیں ہوئی،سیاست کی وجہ سے نہیں آیا،مل کرکام کرنے پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے تمام افرادہمارے بھائی ہیں، سندھ کے رہنے والوں میں دیہی اورشہری کا کوئی فرق نہیں،عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے،ہر طرف پریشانی ہے، لوگوں کے پاس خوراک نہیں ہے۔