Live Updates

وزیراعلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار

پیر 25 ستمبر 2017 18:23

وزیراعلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت قرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے شریف برادران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں شہباز شریف ،راناثناا للہ اور مشتاق سکھیرا کو فریق بنایا گیا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان کی رپورٹ سامنے لانے کا حکم دیا ہے اور ملزم کیس سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں ،لہذا شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور مشتاق سکھیرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،عدالت نے 2 ہفتے میں وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :