Live Updates

شہباز شریف کی جانب سے 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کو جواب داخل کرانیکا آخری موقع

پیر 25 ستمبر 2017 18:17

شہباز شریف کی جانب سے 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کو جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کو جواب داخل کرانے کیلئے آخر ی فراہم کردی ہے ،شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے سیاست مفادات کی خاطر ان کی کردار کشی کی اور قوم کو گمراہ کیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانے کیس میں عدالت نے عمران خان کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع فراہم کرتے ہوئے کاروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے خلاف10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے سیاست مفادات کی خاطر ان کی کردار کشی کی اور قوم کو گمراہ کیا ۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :