ابو ظہبی پولیس نے ایک شخص کو 187کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 17:52

ابو ظہبی پولیس نے ایک شخص کو 187کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے ..
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):ابو ظہبی نے ایک شخص کو اوور سپیڈنگ پر گرفتار کر لیا ۔مذکورہ شخص حد رفتار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے187کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کارکو چلا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔گاڑی کی رفتار 187کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔گاڑی کی اس قدر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کی ہوا والی سکرین پھیل گئی تھی۔

گاڑی چلانے والا شیخ راشد بن مکتوم روڈ ابو ظہبی پر گاڑی چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر عبد اللہ السوادی کا کہنا تھا کہ گاڑی کی اوور سپیڈنگ کو ایک ریڈار سے ریکارڈ کیا اور اسی دوران اسکی ونڈ سکرین کی تصویر بھی بنائی۔ڈرائیور کو خطرناک ڈرائیونگ اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ ڈرائیور نے حال ہی میں ونڈ سکرین کوتبدیل کروایا تھا جو کہ مکمل طور پر اپنی جگہ ٹھہر نہ سکی۔پولیس نے ڈرائیور کو تنبیہ کی وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گاڑی کے تمام حصے مناسب حالت میں ہوں اور گاڑی کو محفوظ انداز میں چلایا جائے۔