بی آئی ایس پی اور یو ایس ایڈ۔پنجاب یوتھ ورک فورس کے مابین ہنرمندانہ تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بی آئی ایس پی ایک سماجی تحفظ کا نیٹ ہے جو غربت پر قابو کیلئے کوشاں ہے،چیئرپرسن ماروی میمن کا تقریب سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 18:13

بی آئی ایس پی اور یو ایس ایڈ۔پنجاب یوتھ ورک فورس کے مابین ہنرمندانہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) بی آئی ایس پی ایک سماجی تحفظ کا نیٹ ہے جو ایک کثیر الامقصود حکمت عملی کے تحت غربت پر قابو کیلئے کوشاں ہے۔ یہ نہ صرف غربت پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے بھی کام کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی اور یو ایس ایڈ۔

پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (PYWD)کے مابین بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں کے افراد کو ہنرمندانہ تربیت اور انہیں معاشی مواقع فراہم کرتے ہوئے مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

PYWDایک تین سالہ منصوبہ ہے جس کا مقصدجنوبی پنجاب میں ضلع ملتان، لودھراں، مظفرگڑھ اوربہاولپور میں نوجوانوں کو تربیت اور ملازمت فراہم کرنا ہے۔

PYWDپروجیکٹ کے سربراہ جناب قیصر ندیم اور ڈی جی بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد نجیب خان نے ماروی میمن اور سیکرٹری بی آئی ایس پی، سردار عظمت شفیع کی موجودگی میں مفاہمی یاداشت پر دستخط کئے۔ PYWDپروجیکٹ سے امتیاز حسین ملک، نوید بشارت ہاشمی اور انسہ رابیعہ، ایم ڈی PVTCساجد نصیر، ڈائریکٹر نیشنل ٹریننگ بیورو اشرف عاصم، ZMنارتھ TEVTAشیراز خان لودھی،PYWDکے شراکت دار DAI-PREIA پروجیکٹ، IRM، FINCON، GIZ، Jobs، DAI-CRAکے نمائند گان اور بی آئی ایس پی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اس یاداشت کا مقصدبی آئی ایس پی اورUSAID-PYWD کے مابین اشتراک قائم کرنا ہے تاکہ ملازمتی و کاروباری ہنر کی منتقل کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنانے کے اقدامات کی مدد سے وفاقی حکومت کے گھرانوں کو غربت سے باہر نکالنے ، افراد کو مارکیٹ سے منسلک کرنے اور پرائم منسٹر یوتھ لون اقدام کو مستحکم کرنے کے مقاصد کا حصول ہے۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت، بی آئی ایس پیUSAID-PYWD کی ضلع ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ اور بہاولپور میں بی آئی ایس پی ڈیٹا شیئرنگ پروٹوکول کے مطابق بی آئی ایس پی ڈیٹا بیس میں سے پسماندہ نوجوانوں کی شناخت اور انکے انتخاب میں مدد کرے گا۔

PYWD کا مقصد 10,000نوجوان (کم از کم 35%خواتین؛65%مرد)ترجیحا بی آئی ایس پی مستحقین کا انتخاب کرنا اورانکی ہنرمندانہ تربیت اور ملازمت کیلئے 400ملین تخمینہ کی سرمایہ کاری کرنا ہے۔ اس طرح ٹول کٹ اور مائیکرو فنانس سپورٹ کی فراہمی سے انہیں انکا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ YWDپروجیکٹ پر پریزنٹیشن کے دوران، جناب قیصر ندیم نے بتایا کہ کمیونٹی کی شمولیت، اداراتی استعدادکار اور افرادی قوت، تعلیم اور تربیت تک رسائی منصوبے کی اہم خصوصیات ہیں۔

پروجیکٹ 10,000ہنر مند انہ افرادی قوت اور کم ازکم 35%خواتین کی ملازمت کو یقینی بنائیگا۔ Self-Employment Entrepreneurship Supportکے تحت 3,500مستحقین، ترجیحا خواتین کو ٹول کٹ اور 1,000افراد کو مائیکرو فنانس فراہم کیا جائیگا۔ ملازمت کی فراہمی کے پروگرام کے تحت 3,000مستحقین کو صنعت، 1,500کو غیر رسمی سیکٹر اور 1,000کو کیریئر کونسلنگ سروسز میں ملازمت فراہم کی جائیگی۔

پروجیکٹ 22TVETسیکٹر گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹس کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈیزائن اور حکمت عملی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پروجیکٹ ایک دلچسپ کیس سڈی تیار کرے گی جو دنیا کیلئے ایک ماڈل ہوگا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ PYWD کو چار اضلاع کے اعدادوشمار بروقت مہیا کرے اور غریبوں کی بہتری کے حوالے سے بہترین ممکنہ نتائج کے حصول کیلئے دونوں پارٹیوں کو فوری تعاون فراہم کیا جائے۔