یاسر شاہ23سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کرنے کے نزدیگ پہنچ گئے

لیگ سپنر سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں2وکٹیں حاصل کر کے وقاریونس کا ریکارڈ توڑ دیں گے

پیر 25 ستمبر 2017 17:55

یاسر شاہ23سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کرنے کے نزدیگ پہنچ گئے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ23سال پرانا ملکی ریکارڈ برابر کرنے کے نزدیگ پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

31سالہ یاسر شاہ اب تک 26ٹیسٹ میچز میں 29.91کی اوسط سی149وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اگر وہ 28ستمبر سے سری لنکا کیخلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں مزید ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کاکم میچز میں 150ٹیسٹ شکار کرنے کا ملکی ریکارڈ برابر کردیں گے جو انہوں نے 1994میں بنایا تھا۔