مصباح اور یونس کے بعد ٹیم میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، کوچ مکی آرتھر

سری لنکا کیخلاف سیریز میں 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے،قومی ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، یاسر شاہ نے بھر پور پریکٹس کی ہے،سرفراز احمد پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے، سری لنکا کی ٹیم ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی دبئی میں میڈیا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 17:55

مصباح اور یونس کے بعد ٹیم میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، کوچ مکی آرتھر
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے،قومی ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے،سرفراز احمد پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے، سری لنکا کی ٹیم ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے یو اے ای میں ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سری لنکا سے سیریز کے حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دو نئے کھلاڑی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے اور سری لنکا ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح اور یونس کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے،قومی ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے، یاسر شاہ اچھی فارم میں ہیں، لیگ اسپنر نے بھرپور ٹریننگ کی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک یا دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بطور کپتان پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ وہ پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم ابوظہبی پہنچ چکی ہے، گرین شرٹس 28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، دوسرا ون ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :