برما کے اندر ہونیوالے ظلم کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی،بستیوں کو مکینوں سمیت جلایا جارہاہے،

نسل کشی کو روکنے کیلئے عالم اسلام کو بیدار ہونا ہوگا ، ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پشاور صباء خان

پیر 25 ستمبر 2017 17:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات خیبرپختونخوا پشاور صباء خان نے کہا ہے کہ برما کے اندر ہونے والے ظلم کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ، بستیوں کو ان کے مکینوں سمیت جلایا جارہاہے،مائوں کے پیٹ چا ک کر کے بچوں کو نکال کر انہیں ذبح کیا جارہاہے ، مسلمانوں کی اس نسل کشی کو روکنے کے لیے عالم اسلام کے حکمرانوں کو بیدار ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

بروز پیر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے بہتے لہو اور جلتے لاشوں پر عالمی ضمیر اور اقوا م متحدہ اندھی گونگی اور بہری ہو گئی ہے، ہمیں دنیاسے نہیں مسلم حکمرانوں سے گلہ ہے جنہیں مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی اپنے آقائوں سے اجازت لینا پڑتی ہے، یہ حکمران عیش و عشرت کے کفن پہن کر بے حسی کی قبروں میں دفن ہو جاتے ہیں، حکومت نے جماعت اسلامی کے احتجاج اور سراج الحق کی آواز پر چند قرار دادیں پاس کیں اور بیانات دیئے مگر یہ کافی نہیں انہیں آگے بڑھ کر دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف اقوام متحدہ میں احتجاج کرناچاہیے کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہے ۔

متعلقہ عنوان :