چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات، وطن واپسی کے فیصلے کو درست قرار دیا ،(کل) پھر ملاقات ہوگی

سابق وزیر داخلہ نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ،پارٹی معاملات اور ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پراہم تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھیں

پیر 25 ستمبر 2017 18:11

چوہدری نثار کی نواز شریف سے  ملاقات، وطن واپسی کے فیصلے کو درست قرار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ملاقات کر کے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی ،انکے وطن واپسی کے فیصلے کو درست قرار دیکر ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،پارٹی معاملات اور ملک کو درپیش سیاسی صورتحال پراہم تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھیں، دونوں رہنما کل (منگل ) کو پھر ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو نواز شریف سے چوہدری نثار نے پنجاب ہائوس میں ون آن ون ملاقات کی۔ چوہدری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی، چوہدری نثار نے نواز شریف کی بروقت وطن واپسی کو درست فیصلہ قرار دیااوران کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں ملکی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ، چوہدری نثار نے پارٹی صدارت کے معاملے پر اورپارٹی کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم تجاویز دیں۔ ذرائع کے مطابق آج(منگل ) کو چوہدری نثار پھر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔