نوازشریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کردی ،مریم اورنگزیب

شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا عدالت میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود مفرور ہیں،گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 18:03

نوازشریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کردی ،مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کردی ہے،شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا شیر آئے گا اور سارے پاکستان نے دیکھا کہ شیر آگیا،مریم اورنگزیب نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپشن کا الزام لگاتے ہیں لیکن وہ خود عدالتوں سے مفرور ہونے میں پہلے بھاگتے ہیں پھر معافی مانگتے ہیں،عمران خان نے صرف اداروں کی تضحیک کی ہے،شریف خاندان نے مقدمات میں قانون کی پاسداری کی مثال قائم کردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ آئین وقانون کا احترام کیا ہی۔