ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کی لاہور میں پراپرٹی فروخت نہ کئے جانے کی یقین دہانی پر تحریری گارنٹی دیدی

پیر 25 ستمبر 2017 17:58

ایل ڈی اے نے اسحاق ڈار کی لاہور میں پراپرٹی فروخت نہ کئے جانے کی یقین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) ایل ڈی اے نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں واقع پراپرٹی فروخت نہ کئے جانے کی یقین دہانی پر مبنی تحریری گارنٹی دیدی ہے بتایاگیا ہے کہ نیب لاہور نے ایل ڈی اے کو ایک مراسلے کے ذریعے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آگاہ کیاتھا نیب لاہور کے اس مراسلے کے جواب میں ایل ڈی اے نے تحریر ی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ نیب لاہور کے حکم پر من و عن عملدرآمد اور اسحاق ڈار کی لاہور میں واقع جائیداد کو فروخت نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :