Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ ،مشتاق سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب

پیر 25 ستمبر 2017 17:57

لاہور ہائیکورٹ  کا شہباز شریف ،رانا ثناء اللہ ،مشتاق سکھیرا کا نام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور مشتاق سکھیرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزم ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کا استغاثہ دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور مشتاق سکھیراجسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل بیرون ملک جا سکتے ہیں ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور مشتاق سکھیرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات صادر کرے، جس پر عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات