نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹمیں درخواست دائر

سابق وزیراعظم اگر ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آ ئیں گے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی، درخواست گزار کا موقف

پیر 25 ستمبر 2017 18:10

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی تفیصلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار مخدوم نیاز ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگر ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آ ئیں گے نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے مذید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو نہ صرف پاکستان عوامی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بلکہ نوازشریف اور اس کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے اور درخواست رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وصول کر لی ہی۔

متعلقہ عنوان :