نواز الدین صدیقی ہدایتکار ویشال بھردواج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

پیر 25 ستمبر 2017 17:41

نواز الدین صدیقی ہدایتکار ویشال بھردواج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ہدایتکار ویشال بھردواج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی نے آٹھویں جگران فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران اعلان کیا کہ وہ ہدایتکار ویشال بھردواج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ویشال کے ساتھ کام کروں گا اور مجھے نہیں پتا کہ میرے ساتھ کون سی اداکارہ ہوں گی۔ نواز الدین صدیقی اس سے پہلے فلم بابو موشاہی بندوق باز میں جلوہ گر ہوئے تھے جس حال ہی میں ریلیز کی گئی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :