امیتابھ بچن کی فلم 102 ناٹ آئوٹ یکم دسمبر کو ریلیز نہیںہو گی

پیر 25 ستمبر 2017 17:41

امیتابھ بچن کی فلم 102 ناٹ آئوٹ یکم دسمبر کو ریلیز نہیںہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم 102 ناٹ آئوٹ یکم دسمبر کو ریلیز نہیں کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم پدماوتی اور امیتابھ بچن کی فلم 102 ناٹ آئوٹ یکم دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی لیکن اب امیتابھ بچن کی فلم ریلیز کی تاریخ کے 2 ہفتے بعد ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فلم کے ہدایتکار شکلا کا کہناہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فلم متاثر ہو اس لئے یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز نہیں کی جائے گی اور ہم اس فلم کے لئے کوئی دوسری تاریخ مقرر کریں گے۔فلم کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :