سات سوارب کی پولٹری صنعت پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں ،مہرین انو ر راجہ

پیر 25 ستمبر 2017 17:32

سات سوارب کی پولٹری صنعت پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں ،مہرین انو ر راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ سات سوارب کی پولٹری صنعت پر مزید ٹیکس نہ لگائے جائیں ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پولٹری پر ٹیکس لگانے سے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میںپس رہے ہیں اس لئے حکومت پولٹری کی صنعت پر مزید ٹیکس لگانے گریز کرے انہوں نے کہاکہ ، فرنیچر سازی کو صنعت کا درجہ دیا جائے ، حکومت کے کرنے کے جو کام ہیں وہ نہیں کئے جارہے ، پاکستانی فرنیچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مگر اس طرف کسی کو توجہ نہیں ہے ، حکمران صرف اپنی جیبیں بھرے میں مصروف ہے ، روزنئے ٹیکس لگائے جاتے ہیں لیکن نہ جانے ٹیکس کی رقم کہا جاتی ہے،ٹیکس حکومت نے چار سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا،عوام سخت پریشان ہیں۔

۔