گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 200 ، دس گرام 44 ہزار 742 روپے ریکارڈ کی گئی

پیر 25 ستمبر 2017 17:31

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 23 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1297 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعدمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت52ہزار200روپے ہوگئی ،اسی طرح 172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44 ہزار914روپے سے گھٹ کر44ہزار742روپے ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے کے دوران چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 760روپے ہوگئی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :