سابق وزیراعظم نوازشریف کا کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

شریف فیملی متحد ہے جبکہ اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں،نوازشریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے،ڈاکٹرآصف کرمانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 ستمبر 2017 17:12

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کل احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25ستمبر2017ء ) : سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،عدالت میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے،شریف فیملی متحد ہے جبکہ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ شریف فیملی متحد ہے جبکہ اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں۔

نوازشریف کل نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔پیشی کے بعد نیوزکانفرنس بھی کریں گے۔ واضح رہے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کوذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے۔ تاہم نوازشریف کے بچے تاحال لندن میں ہیں ۔جس کے باعث ان کاعدالت میں پیش نہ ہونے کاامکان ہے۔عدم پیشی پرقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم نوازشریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد نیوزکانفرنس کریں گے۔

اسی طرح آج قائد ن لیگ نوازشریف کے سمدھی اسحا ق ڈاراحتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔مزید برآں ن لیگ کے قائد محمد نوازشریف آج لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف نے پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،چوہدری نثارسمیت پارٹی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی۔