نارنگ منڈی ‘دریائے راوی کے کٹائو نے تباہی مچادی ،پسیانوالہ وگردونواح کا سینکڑ و ں ا یکڑزرخیز ترین رقبہ نست ونابود

پیر 25 ستمبر 2017 17:26

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں دریائے راوی کے کٹائو نے تباہی مچادی خوفناک زمینی کٹائو سے پسیانوالہ وگردونواح کا سینکڑ و ں ا یکڑزرخیز ترین رقبہ نست ونابودہوگیا جبکہ دوسری طرف بریارکہنہ کے قریب مرالہ راوی لنک کا حفاظتی بندجو چارکروڑروپے کی لاگت سے بنایاگیاتھا پانی کی تندوتیز لہروںکی نذرہوگیا ہے اورکجلہ کے قریب ایم آر لنک کے کنارے کمزورہونے کے باعث کسی وقت بھی شگاف پڑنے سے درجنوںدیہات زیرآب آنے کا خطرہ بڑھ گیاہے محکمہ انہار کے اعلی افسران کا ہنگامی دورہ دیہاتیوںنے چیخ چیخ کر صورتحال سے آگاہ کیا ۔

بتایاگیا ہے کہ دریائے راوی نے پسیانوالہ اور گردونواح کا علاقہ نشانے پر رکھ لیاہے خوفناک کٹائو سے دھان کی کھڑی فصل بھی راوی کی نذرہورہی ہے اب کٹائو نے شدت اختیارکرلی ہے اورراوی کٹائوکرتاہوا گائوںکے قریب پہنچ چکاہے جس سے مکینوںمیںتشویش کی لہردوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شدیداحتجاج کرتے کہاکہ محکمہ انہار اورانتظامیہ کو بارہاصورتحال سے آگاہ کیاگیا لیکن مکینوںکی دہائی کسی کے کانوںتک نہ پہنچ سکی اورکٹائوکاعمل مسلسل جاری ہونے کے باعث سونااگلتی زمین راوی کی نذرہورہی ہے دوسری طرف مرالہ راوی لنک کی تندوتیزلہروںنے بریارکہنہ کے قریب بنایاگیا حفاظتی بند مسمارکردیاہے اور پانی پرانی جگہ پر آنے سے دیہاتیوںکوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

متعلقہ عنوان :