الیکشن اصلاحات بل 2017اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 15:32

الیکشن اصلاحات بل 2017اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):الیکشن اصلاحات بل 2017کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔درخوستگزار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے قانون بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن اصلاحات بل2017کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔الیکشن ریفارمز 2017کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ، سیکرٹری قانون ، الیکشن کمیشن اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا ۔آئین کے مطابق نا اہل شخص پارٹی کی قیادت نہیں کرسکتا۔نواز شریف نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے پارلیمینٹ سے بل پاس کروا لیا ۔ایک شخص کے مفاد کے قانون سازی نہیں کی جا سکتی ،قانون سازی ہمیشہ قومی مفاد میں کی جاتی ہے ۔