اسلام میں داعش کا جھنڈا لہرانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 ستمبر 2017 15:09

اسلام میں داعش کا جھنڈا لہرانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر۔2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا لہرانے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد میں داعش کا جھنڈا لہرانے کا مقدمہ نمبر 356 تھانہ کھنہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات 7 اے ٹی اے اور جی 11 شامل کیں گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق تھانہ کھنّہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی۔حکام نے بتایا کہ کیونکہ کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے اس لیے ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے جبکہ پولیس مذکورہ کیس کی تحقیقات جاری رکھے گی اور ثبوت سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر کو دوبارہ کھول کر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر نامعلوم افراد نے بین الاقوامی کالعدم عسکری تنظیم داعش کا جھنڈا لہرا یا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :