اسحاق ڈار مستعفی ہوں‘جیل ان کا مقدربن چکی ہے-نعیم الحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 ستمبر 2017 15:09

اسحاق ڈار مستعفی ہوں‘جیل ان کا مقدربن چکی ہے-نعیم الحق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف راہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں نعیم الحق نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں، اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔

ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے نوازشریف کے استقبال کے لیے جانے سے ثابت ہوگیا کہ اسپیکر کا عہدہ ان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ہتھکنڈے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور ہماری سفارشات پر عمل کرکے انتخابات کو شفاف بنائے۔ عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :