مارچ کے بعد دہشت گردی کے سات حملے ناکام بنائے،میئرلندن

دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بجٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے،صادق خان

پیر 25 ستمبر 2017 15:09

مارچ کے بعد دہشت گردی کے سات حملے ناکام بنائے،میئرلندن
برائیٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن کے پاکستانی نڑاد میئر صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے ساتھ حملے ناکام بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے صادق خان نے جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بجٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو بھی انتہا پسندانہ مواد سے نمٹنے کے لیے مزید اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔صادق خان نے کہا کہ رواں سال مارچ کے بعد اب تک برطانیہ میں دہشت گردی کے چار حملے ہوئے جب کہ 7 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔رواں ماہ لندن کے پولیس چیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردی کی کم سے کم چھ سازشیں ناکام بنائی ہیں

متعلقہ عنوان :