سعودی عرب پر تنقید، بھارتی عالم دین اومان سے بے دخل

سلیمان ندوی نے لیکچر میں اومان کی پالیسی اور طریقہ کار کے برعکس اسلوب میں بھی بات کی ،وزارت خارجہ

پیر 25 ستمبر 2017 15:09

سعودی عرب پر تنقید، بھارتی عالم دین اومان سے بے دخل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) خلیجی ریاست سلطنت اومان نے اپنے ہاں قیام پذیر ایک بھارتی مسلمان مذہبی رہ نما سلیمان ندوی کو سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کی توہین پر مبنی تنقید کرنے اور دہشت گرد تنظیم کی تعریف و توصیف پر انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اومان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی عالم دین سلیمان ندوی نے 19 ستمبر کو اومان میں قائم الشریعہ سائنس کالوج میں ایک لیکچر کے دوران سلطنت اومان کی پالیسی اور طریقہ کار کے برعکس اسلوب میں بات کی ، جس میں سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی مبلغ سلیمان ندوی نے سعودی عرب کی اہم شخصیات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک دہشت گرد جماعت اور اس کے لیڈروں کی تعریف کی۔