دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں

دل کی بیماری اور گردے فیل ہوجانے کے باعث ایمان کا انتقال ہوا،ڈاکٹرزکی گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 15:04

دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون ابوظہبی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) دنیا کی سب سے وزنی خاتون 37 سال کی عمر میں متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان احمد ابوظہبی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور 20 سے زائد ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ان کاعلاج جاری تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ایمان کو متعدد مرض لاحق تھے جس میں دل کی بیماری اور گردے کے فیل ہوجانے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

(جاری ہے)

ایمان احمد چند ماہ قبل وزن میں کمی کے لیے آپریشن کرانے ممبئی گئیں تھیں جہاں 3 ماہ تک ان کا علاج ہوا جس کے بعد انہیں واپس ابوظہبی منتقل کردیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کا وزن 504 کلو تھا تاہم آپریشن کے بعد تقریباً 300 کلو تک ان کا وزن کم کیا گیا جس کے بعد ان کی صحت میں کافی بہتری آئی تھی

متعلقہ عنوان :