گجرات ،ْ کنجاہ روڈ پر کھیتوں سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد ہوا‘

کھالیں غائب تھیں

پیر 25 ستمبر 2017 15:04

گجرات ،ْ کنجاہ روڈ پر کھیتوں سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد ہوا‘
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) کنجاہ روڈ پر کھیتوں سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد ہوا‘ کھالیں غائب تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے نواحی گائوں منڈ کے قریب منڈی مویشیاں کے ساتھ ویرانے سے درجنوں گدھوں کا گوشت برآمد کیا‘ جن کی کھالیں غائب تھیں۔

(جاری ہے)

ان گدھوں کی تعداد 70 کے قریب ہے۔ مقامی لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں کھالیں اترتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی تھی جس پر تھانہ کنجاہ‘ تھانہ رحمانیہ اور شاہین چوکی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اس سے قبل ملزمان دو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جو پولیس نے قبضے میں لے لیں‘ ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔