پاکستان میں پہلی بار ایک سپر ہیرو لڑکی کی کومک بک کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) اسلام آباد کے رہائشی گرافک ڈزائنر حسن صدیقی کی جانب سے تیار کردہ کومک بک کو ’ٴْپاکستان گرل‘ کا نام دیا گیا ہے، اور اس کی قیمت محض 199 روپے مقرر کی گئی ہے۔پاکستان کے قومی جھنڈے کی طرز کے لباس میں ملبوس سپر ہیرو گرل کی کتاب میں تصاویر کے ذریعے برائی اور شیطانوں کے خلاف اس کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کتاب کے لکھاری حسن صدیقی کا کہنا تھا کہ کتاب میں ایک عام پاکستانی لڑکی کو ہیرو کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔حسن صدیقی نے بتایا کہ کتاب کا مرکزی کردار سارہ نامی لڑکی کا ہے ،ْ جو ایک عام گاؤں کی لڑکی ہوتی ہے ،ْ جس کے پاس اپنے پالتو جانور بھی ہوتے ہیں، اور وہ اپنی تعلیم پر مکمل دھیان دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

سپر ہیرو لڑکی کی پہلی کتاب کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے بڑے بک اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

کتاب کا مرکزی کردار سارہ نامی لڑکی کا ہے ،ْ جسے اپنے گاؤں میں ہونے والے ایک واقعے کے بعد اچانک پتہ چلتا ہے کہ اس کے پاس ایک عام انسان سے ذیادہ طاقت ہے، جو انسانوں کی بھلائی میں کام آسکتی ہے۔سارہ ایک عام لڑکی ہوتی ہے ،ْجو اپنے دوستوں اور دیگر ذمہ داریوں میں مصروف رہنے کے ساتھ مجبور اور لاچار انسانوں کی مدد بھی کرتی ہیں۔سارہ کتاب میں شیطانی ذہنیت رکھنے والے افراد، کرپٹ عناصر، غیر ذمہ دار افراد کے خلاف لڑتی نظر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :