راولپنڈی ،ْگھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ

اہل خانہ کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے گھر میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی تھیں ،ْ رہائشی محمد فیصل

پیر 25 ستمبر 2017 15:01

راولپنڈی ،ْگھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ نے گھروں سے ڈینگی مچھر کے لاروا برآمد ہونے پر رہائشی افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق راولپنڈی سے سامنے آنے والے ڈینگی بخار کے کیسز کی تعداد 30 تک محدود ہے تاہم مقامی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کے نام پر رہائشی افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

راولپنڈی میونسپل کارپوریشن (آر ایم سی) نے گھروں سے ڈینگی لاروا ملنے پر 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔اس حوالے سے سکستھ روڈ کے رہائشی محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز ان کے گھر میں داخل ہوئی اور گھر کا جائزہ لینے کے بعد اہل خانہ کو بتایا کہ احاطے میں ڈینگی کے لاروا برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کے مطابق اہل خانہ کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے انہوں نے گھر میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مقام سے ڈینگی مچھر کے لاروا برآمد ہوتے ہیں تو محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپرے کا انتظام کرے لیکن یہ محکمے مقدمات پولیس کو روانہ کرکے شہریوں کو ہراساں کررہے ہیں۔دوسری جانب آر ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاروا برآمد ہونے پر گھروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات 2012 میں جاری کی گئی تھیں تاہم تعجب کی بات ہے کہ مقامی حکومت اب ان ہدایات پر عمل کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :