سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ:لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 ستمبر 2017 14:49

سانحہ ماڈل ٹاﺅن رپورٹ:لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست کی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر۔2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاﺅن واقعے کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست کی سماعت کے لئے نیا فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔تین رکنی بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ہے۔آ ج لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ عام کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر درخواست فل بینچ کو بھیج دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب کو سانحے پر جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :