چین کے 74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدے

منصوبہ عالمی معاشی ترقی کی نئی قوت بنے گا ،تمام ممالک کی مشترکہ خوشحالی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

پیر 25 ستمبر 2017 15:01

چین کے 74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ بیلٹ اینڈ روڈ  تعاون ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نی74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ متعلق تعاون کے معاہدے طے کر لیے ہیں ، منصوبہ عالمی معاشی ترقی کی نئی قوتمتحرکہ بنے گا ، یہ تمامممالک کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ اس وقت تک چین نے کل چوہتر ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو سے متعلق تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کا وسیع پیمانے پر مثبت رد عمل ظاہر ہو رہا ہے۔جس کی وجہ بتاتے ہوئے جناب لو کھانگ نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں مشترکہ مشورے، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات کے جذبات کے تحت متعلقہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور بین الاقوامی اقتصادی ، اور سرمایہ کاری کے زیادہ منصفانہ معقول اور صاف و شفاف نظام کے قیام کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو عالمی معیشت کی ترقی کی نئی قوت محرکہ بنے گا جو تمام ملکوں کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :