بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

پیر 25 ستمبر 2017 15:01

بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔۔ پیر کو نوابزدہ گزین مری کو کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جسٹس نواز مری کو 7 جنوری 2000 کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے مقدمہ قتل میں گزین مری نامزد ہیں،نوابزادہ گرین مری 22 ستمبر کو 17 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے جہاں انہیں پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لے لیا۔نوابزادہ گزین مری ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری اور نواب جنگیز مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :