چین میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے بارے میڈیا سینٹر قائم کر دیا گیا

میڈیا سینٹر بی آ ر آئی کے بارے میں تازہ ترین معلومات اور تجزیے پیش کریگا پاکستان بھی میڈیا سینٹر میں شامل ہے،صدر پیپلز ڈیلی یانگ زینگ وو

پیر 25 ستمبر 2017 14:52

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے بارے میڈیا سینٹر قائم کر دیا گیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان نے یہاں میڈیا سینٹر میں شمولیت اختیار کی ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبی(بی آر آئی ) کے بارے میں مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے،اس میں چینی اور غیرملکی میڈیا کے پیشہ ور صحافی شامل ہیں ، یہ میڈیا سینٹر چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر ڈن ہانگ میں منعقد ہونے والے میڈیا تعاون فورم برائے بی آرآئی کے پس منظر میں قائم کیا گیا ہے ، مرکز چین کے مشہور اخبار پیپلز ڈیلی نے قائم کیا ہے جس میں 127ملکوں کے 256ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی جو غیرملکی ذرائع ابلاغ کی سب سے بڑی نمائندگی تھی۔

پیپلز ڈیلی کے صدر یانگ زین ہو نے مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ چینی اور بین الاقوامی صحافیوں کے درمیان تعاون کا سب سے بڑا مرکز ہے جس سے ایک مشترکہ پیغام کا تبادلہ ہو سکے گا ، چوتھا مسلسل میڈیا تعاون فورم جو پیپلز ڈیلی کے زیراہتمام منعقد کیا گیا اس میں 300سے زائد غیرملکی صحافیوں نے شرکت کی جو چین میں سب سے بڑے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کی شرکت سے متاثرہوئے ، اس میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یانگ زن ہو نے کہاکہ میڈیا سینٹر بی آر آئی کی اطلاعات کے بارے میں ایک ڈیٹا بیس ہو گا اور یہ ایک نمایاں کامیابی ہو گی جس کے ذریعے تجارتی راہداریوں سے منسلک لاکھوں افراد کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دس ماہرین کے ساتھ یہ مرکز پالیسی کے مطابق تحقیقی معلومات فراہم کرے گا جو بی آر آئی کے بارے میں رائے تشکیل دینے کے سلسلے میں معاون ثابت ہو گی ،مرکز بی آر آئی کے بارے میں سرمایہ کاری منصوبوں ، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی زندگیوں پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کرے گا ،مرکز کے ذریعے دیگر مختلف نمایاں اور اضافی تجزیے بھی دستیاب ہوں گے ، غیرملکی ذرائع ابلاغ سے وابستہ ماہرین جنہوں نے فورم اور میڈیا سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی کہ امید ظاہر کی ہے کہ وہ بی آر آئی سے متعلق معلومات کیلئے ایسے مرکز کی ضرورت محسوس کررہے تھے ، مرکز کا قیام اس وقت ان کی ضرورت کے عین مطابق ہے جو بی آر آئی کے بارے میں کئی ملکوں کے عوام کیلئے اس منصوبے کی اہمیت اور فوائد کے بارے میں آگاہ کرے گا ،اس کے اثرات اورنمایاں خصوصیات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اجاگر ہوتی جائیں گی ، اس لئے یہ میڈیا سینٹر اطلاعات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :