حنا پرویز بٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

پیر 25 ستمبر 2017 14:52

حنا پرویز بٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے خلاف اسمبلی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کا استعمال روز بروزبڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

منشیات فروش ان معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے گزارش کرتا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے ۔اس گھنائونے فیل میں ملوث افرادکوگرفتار کیا جائے اور پنجاب پولیس اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس لعنت کو عام کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :