پاکستانی جوڑے کا دنیا کی سیروتفریح کرنے کا منفرد انداز

پاکستانی جوڑے کی منفرد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

پیر 25 ستمبر 2017 14:33

پاکستانی جوڑے کا دنیا کی سیروتفریح کرنے کا منفرد انداز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25ستمبر2017ء): دنیا بھر کی مشہور و معروف جگہوں کی تصاویر تو آپ نے انٹر نیٹ پر کئی مرتبہ دیکھی ہوں گی ۔ لیکن مزا تب ہی آتا ہے جب انسان ان جگہوں پر جا کر خود ان مناظر کو دیکھے جنہیں وہ ہمیشہ کتابوں یا انٹرنیٹ پر ہی دیکھتا آیا ہے۔ ایسا ہی ایک پاکستانی جوڑا جس نے اپنی من پسند جگہوں کی سیر تو کی لیکن وہاں لی گئی منفرد تصاویر نے انہیں سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملیحہ اورعسکری نے دنیا کی شاندار اور معروف جگہوں کا سفرکیا اور وہاں کی مختلف جگہوں کی سیروتفریح کی۔ اس دوران انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ہر جگہ کے کھانے اور دیگر تصاویر اپ لوڈ کیں۔دونوں نے کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی جس پر اس نئے نویلے جوڑے نے پوری دنیا کی سیر کا منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

دنیا کی مختلف جگہوں پر اس جوڑے نے کئی تصاویر لیں اور ان کی تصاویر اپنی انفرادیت کے باعث سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں۔

ان کی تصاویر کی انفرادیت ایک شیشے کی بال کی وجہ سے ہے۔ اس شیشے کی بال کو استعمال کرتے ہوئے اس جوڑےنے قریباً ہر جگہ کی تصاویر لیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے چرچے ہو گئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی تصاویر کسی بالی وڈ فلم کا پوسٹر معلوم ہوتی ہیں۔ اس جوڑے نے جن جگہوں کی سیر کی ان میں لندن، اٹلی،پیرس،روما شامل ہیں۔ ان تصاویر کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: