لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی

پیر 25 ستمبر 2017 14:44

لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد میں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کے کمشنرز کی تعداد میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل مصروفیت کی بناء پر پیش نہیں ہو سکے، جس پر عدالت نے کارروائی بغیر سماعت کے کل تک ملتوی کر دی