پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 14:43

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے اور کہا ہے کہ امداد باہمی کی تنظیموں اور ان کے ممبرا ن چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر صوبہ بھر کے تما م شہروں میں موجود پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینکوں کی برانچز سے زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں لہٰذا جو کاشتکار فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ فوری طور پر بینک کی قریبی شاخ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ بینک ہر سال فصلات ربیع اور خریف کیلئے اربوں روپے کے قرضے جاری کر رہا ہے تاکہ صوبہ میں سر سبز زرعی انقلاب لاکر غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ صوبہ بھر میں بینک کی تمام برانچز کے منیجرز اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے کاشتکار وں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریں ۔

انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے فصلات خریف کیلئے قرضے حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات بروقت ادا کر دیں تاکہ انہیں نئے سرے سے فصلات ربیع کیلئے زیادہ سے زیادہ قرضو ں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :