توریا اے اور رایا انمول کی کاشت 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 25 ستمبر 2017 14:37

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) محکمہ زراعت نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں زائد خریف کی اقسام توریا اے اور رایا انمول کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی تاخیر کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوار ملنے کا امکان زیادہ ہوتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ توریا اے کی قسم 90سی100دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہ 30ستمبر کے بعد اگر گندم لگانی ہو تو پھر اس کی کاشت جلد ی مکمل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ۔انہوںنے بتایاکہ اس قسم میں زرپاشی کے کچھ مسائل ہیں جن کی وجہ سے پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہوتاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس کی عمومی پیداوار 980سی1200کلوگرام فی ہیکٹر یا 10سے 12من فی ایکڑ ہوتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ رایا انمول 95سی110دنوں میں پک کرتیار ہوتی ہے جس کی عمومی پیداوار 1500سی1800کلوگرام فی ہیکٹر یا 15سی18 من فی ایکڑ ہوتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ان دونوں اقسام میں تیل کی مقدار 40 سے 44فیصد تک ہوتی ہے۔